سرکاری فنڈز سے پرتعیش کھانے، کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز کا ذاتی استعمال کرنے پر سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے یہ فیصلہ اس وقت سنایا جب یہ ثابت ہو گیا کہ زالچ نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری رقم سے مہنگے کھانے کھائے اور اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی عوامی پیسے سے ادا کیے۔

latest urdu news

یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (EPPO) کے مطابق، زالچ نے تقریباً 10 ہزار یورو (11,700 ڈالر) سرکاری کھاتوں سے خرچ کیے۔ الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ مکمل رقم بھی واپس کر دی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گبریئیلا زالچ پر بدعنوانی کے الزامات لگے ہوں۔ وہ 2021 میں بھی گرفتار ہو چکی ہیں، جبکہ رواں سال جون میں ایک اور کیس میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے 2 سال قید اور 2 لاکھ یورو جرمانہ قبول کیا تھا۔

یہ واقعہ نہ صرف کروشیا بلکہ یورپی یونین کے مالیاتی نظام کے لیے بھی ایک اہم سوالیہ نشان بن گیا ہے، جہاں کرپشن اور فنڈز کے غلط استعمال پر احتساب کی کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter