کانگو میں کشتی حادثہ، 193 افراد جاں بحق زیادہ تر طلبہ شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانگو کے علاقے بسنکسو میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں 193 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق کشتی میں بڑی تعداد میں طلبا و طالبات سوار تھے، جو ایک قصبے سے دوسرے قصبے کی جانب تعلیم کے لیے جا رہے تھے۔

latest urdu news

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ایک موٹر بوٹ کے ندی میں اُلٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ کشتی میں ضرورت سے زیادہ مسافروں اور سامان کی موجودگی بتائی گئی ہے، جس سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 100 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں، تاہم تلاشی کا عمل جاری ہے۔

عمان کے قریب کشتی حادثہ: 19 پاکستانی لاپتا

عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت رات کا وقت تھا اور نیویگیشن سسٹم میں خامی بھی حادثے کی وجہ بنی۔ اس کے علاوہ کشتی میں غیر متوازن اور غلط انداز میں سامان کی لوڈنگ بھی حادثے کا سبب بنی۔

یہ واقعہ ایک بار پھر کانگو میں کشتیوں کی اوور لوڈنگ، ناکافی سیکیورٹی اور غیر تربیت یافتہ عملے کی موجودگی جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ ایسے حادثات کانگو میں ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں، مگر اصلاحاتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter