چینی کسان نے 5 ٹن وزنی آبدوز تیار کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

60 سالہ زھانگ شنگھو نے گھریلو مخالفت کے باوجود خواب حقیقت میں بدل دیا، آبدوز 8 میٹر گہرائی تک جا سکتی ہے۔

مشرقی چین کے صوبے انوہی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کسان زھانگ شنگھو نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 5 ٹن وزنی آبدوز تیار کر لی ہے، جسے انہوں نے ’بگ بلیک فِش‘ کا نام دیا ہے۔

latest urdu news

زھانگ شنگھو بچپن ہی سے ایجادات میں گہری دلچسپی رکھتے تھے، تاہم اپنے خوابوں کی راہ میں انہیں سب سے بڑی رکاوٹ اپنے گھر والوں کی مخالفت کی صورت میں ملی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ "میری فیملی نے کبھی میرے خواب کی حمایت نہیں کی، لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔”

پیشے کے اعتبار سے زھانگ ایک ماہر بڑھئی ہیں اور انہیں سمندری کاموں اور جہاز رانی کے نظامات سے بھی واقفیت حاصل ہے، جس کا فائدہ انہوں نے اپنی آبدوز کی تیاری میں اٹھایا۔

انہوں نے سب سے پہلے 5 ہزار چینی یَن (تقریباً 699 امریکی ڈالر) خرچ کرتے ہوئے فولادی پلیٹس، بیٹریز، انجن اور دیگر ضروری سامان خریدا اور چھ ماہ کی محنت سے پہلی آبدوز تیار کی۔ اس کے بعد انہوں نے 40 ہزار یَن مزید خرچ کرکے ایک بڑی آبدوز بنائی، جس کی لمبائی 7 میٹر اور اونچائی 1.8 میٹر ہے، اور اس میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

’بگ بلیک فِش‘ نامی یہ آبدوز 8 میٹر گہرائی تک غوطہ لگا سکتی ہے اور 4 ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے پانی میں حرکت کر سکتی ہے۔

زھانگ شنگھو کی یہ کوشش نہ صرف تخلیقی صلاحیت کا نادر نمونہ ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو محدود وسائل میں بھی بڑے خواب سچ کیے جا سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter