چینی وزیر خارجہ کا بھارت کو پیغام: دشمن نہیں، شراکت دار بنیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارت کو کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو دشمن یا خطرہ سمجھنے کے بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے تاکہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کے دوران کہی۔ وانگ یی تین روزہ دورے پر بھارت آئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

latest urdu news

وانگ یی نے کہا کہ چین اور بھارت کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہیے اور باہمی ہم آہنگی و فائدے کے اصولوں پر تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی ملاقات میں کہا کہ بھارت اور چین ایک مشکل دور سے گزرنے کے بعد تعلقات کو مثبت سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اختلافات کو تنازع میں اور مقابلے کو تصادم میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

یہ سفارتی سرگرمیاں ایسے وقت ہو رہی ہیں جب عالمی سیاست میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، خاص طور پر امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کے پس منظر میں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا دورۂ بھارت اور پاکستان، 21 اگست کو اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں متوقع

بھارت اور چین دونوں تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی رواں ہفتے اسلام آباد کا بھی دورہ کریں گے، جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اسی ماہ چین کا دورہ کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter