بیجنگ، چین نے بھارت کو شدید دھچکا دیتے ہوئے ارونا پردیش کا نام تبدیل کرکے "زنگنان” رکھ دیا ہے اور زنگنان کے 27 مقامات کے نام بھی بدل دیے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے زنگنان (اروناچل پردیش) کے علاقوں کے نام تبدیل کرنا اپنی خودمختاری کا حق سمجھا ہے، زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی طور پر چین کا حصہ ہے، اور ان مقامات کے چینی نام رکھنا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد اس خطے کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔
بھارت اروناچل پردیش کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا حصہ سمجھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اس تنازع پر پہلے سے کشیدگی موجود ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے مؤثر جواب کے بعد چین کی طرف سے زنگنان کے معاملے پر واضح موقف بھارتی حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
مودی حکومت نے خطے کے ہر ملک کے ساتھ تنازعات پیدا کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔