چین کا ایران کے پرامن جوہری حق کی حمایت کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام، خودمختاری اور مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بیجنگ،چین نے ایران کے پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے حق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اعلان چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورت حال، جوہری معاہدے اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

latest urdu news

وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور اس کی سلامتی کے تحفظ میں اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین طاقت کی سیاست، دباؤ اور یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ایرانی مزاحمت کو سراہتا ہے، اور ایرانی عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

چینی وزیر خارجہ نے ایران کے اس عزم کو سراہا کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو جائز اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سمجھتا ہے، اور اسے کسی صورت خطرہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کو صرف سفارتکاری، مذاکرات اور باہمی مشاورت سے حل کیا جا سکتا ہے، اور چین ہمیشہ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایران کی دیگر فریقین سے مذاکراتی تسلسل کی بھی حمایت کرتا ہے تاکہ علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دیا جا سکے۔

یاد رہے کہ ایران کا مؤقف رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے، تاہم مغربی طاقتیں اس پر خدشات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ چین ایک مستقل رکنِ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے طور پر ہمیشہ ایران کے پرامن ایٹمی حق کا حامی رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter