ہفتہ, 7 جون , 2025

سفارتی سطح پر بھارتی مشکلات میں اضافہ، ’’برکس‘‘ ممالک کا بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفارتی سطح پر بھارتی مشکلات میں مزید اضافہ، ’’برکس‘‘ ممالک کا بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور، برکس ممالک کی جانب سے بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز زیر غور۔

بھارت کے لیے سفارتی سطح پر مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ آپریشن سندور کی ناکامی اور پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت نے بھارت کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برکس (BRICS) ممالک نے بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور شروع کر دیا ہے، اور اس کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق، روس بھی بھارت کے اخراج کے حق میں ہے۔ بھارت کے اخراج کے لیے چین، روس اور برازیل کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت پر برکس اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ رکن ممالک بھارت کو ایک "منفی بلاک” سمجھتے ہیں اور ان کے مطابق بھارت ترقی اور اشتراک میں بڑی رکاوٹ ہے۔

چین اور روس انڈونیشیا کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس سے جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر کم ہونے کا امکان ہے۔ بھارت-چین کشیدگی برکس اتحاد پر اثر انداز ہو رہی ہے، جب کہ سرحدی تنازعات اور اقتصادی نظریات میں اختلافات اس اتحاد کو تقسیم کی طرف لے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter