عوامی تنقید سے بچنے کیلئے بی جے پی متحرک، بھارتی میڈیا کے دفاع میں بیان جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر عوامی غصے کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے میڈیا کا دفاع کرنے کیلئے خود میدان سنبھال لیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں بی جے پی کی جانب سے بھارتی عوام کو ذہنی طور پر کمزور قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ دور میں جنگ صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ سوشل میڈیا اور ذہنی محاذوں پر بھی لڑی جاتی ہے اور اس میں عوام کا کردار اہم ہے۔

latest urdu news

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اگر جنگ کے دوران بھارتی میڈیا سے کوئی غلط خبر نشر ہوگئی تو اسے دشمنی کیوں سمجھا جا رہا ہے؟ کیا کسی نیوز چینل نے بھارت کے خلاف رپورٹنگ کی ہے؟

بی جے پی نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری پاکستانی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر اپنے میڈیا کو ہی غدار قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد میدان جنگ میں پاک فوج کے مؤثر جواب سے مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی تھی، جس کے بعد اپنی عوام کو گمراہ کرنے کیلئے فیک نیوز اور پروپیگنڈے کا سہارا لیا گیا۔

دوسری جانب جھوٹی خبروں پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے میمز اور تنقیدی تبصروں سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter