بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے روہنی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور ساس کو قینچی کے وار سے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑا 28 اگست کو بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر تحائف کے تبادلے پر شروع ہوا تھا، جو بعد ازاں خونی تصادم میں بدل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شام 4 بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ روہنی کے ایک فلیٹ میں 63 سالہ کسوم اور 34 سالہ پریا سہگل مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
جب پولیس موقع پر پہنچی تو دروازہ بند تھا اور تالے پر خون کے دھبے موجود تھے۔ تالا توڑ کر اندر داخل ہونے پر دونوں خواتین کی لاشیں خون میں لت پت حالت میں ملیں۔
کال کرنے والے شخص میگھ سنہا نے پولیس کو بتایا کہ وہ مقتولہ پریا کا بھائی ہے اور اس کی والدہ جھگڑا ختم کروانے کے لیے بہن کے گھر گئی تھیں۔
پولیس نے قتل کے الزام میں ملزم یوگیش سہگل (پریا کا شوہر) کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارت میں ووٹر آئی ڈی پر مارول ولن ’’تھانوس‘‘ کی تصویر، انتخابی فہرست کی شفافیت پر سوالات
پولیس کے مطابق یوگیش اس وقت بے روزگار ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات کی وجہ گھریلو تنازع معلوم ہوتی ہے۔
ملزم کے قبضے سے خون آلود کپڑے اور واردات میں استعمال ہونے والی قینچی بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے فارنزک شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پریا کے بھائی ہمالیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، "شادی شدہ زندگی میں اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن اپنی بیوی اور ساس کو اس بے دردی سے قتل کرنا انسانیت سوز عمل ہے۔