بیلاروس دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، پاک فضائیہ سے تعاون پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، وفد کی قیادت بیلاروس کے کمانڈر ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس، میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے کی۔ ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران فضائی اور عسکری تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں ممالک کے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مسلسل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ چیف آف ایئر اسٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ عسکری تعلقات کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ، بیلاروس ایئر فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس ایئر فورس، پی اے ایف کے جنگی تجربات سے سیکھنے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ سے بیلاروس ایئر فورس کے اہلکاروں کے لیے منظم تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

آخر میں، بیلاروس کے کمانڈر نے ایئر چیف کو بیلاروس میں منعقد ہونے والے دفاعی پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter