بینک الفلاح کا افغانستان میں آپریشنز ختم کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک الفلاح نے افغانستان میں اپنے بینکاری آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بعد افغانستان میں بینک الفلاح کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ بینک الفلاح گزشتہ کئی برسوں سے افغانستان میں بینکاری خدمات فراہم کر رہا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے غضنفر بینک نے بینک الفلاح کے وہاں موجود آپریشنز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے ریگولیٹری اداروں سے منظوری حاصل کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔

بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سینٹرل بینک آف افغانستان دونوں نے اس معاملے پر ریگولیٹری منظوری دے دی ہے، جبکہ افغان حکومت نے بھی غضنفر بینک کو خریداری سے قبل جانچ پڑتال، یعنی ڈو ڈیلیجنس کے عمل کی اجازت دے دی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سینٹرل بینک آف افغانستان کی جانب سے بھی غضنفر بینک کو ڈو ڈیلیجنس شروع کرنے کی باضابطہ منظوری مل چکی ہے، جس کے بعد بینک الفلاح کے افغانستان میں آپریشنز کی خریداری کا عمل تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

بینک الفلاح کے اس فیصلے کو خطے میں بدلتی ہوئی معاشی اور ریگولیٹری صورتحال کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter