غزہ کیلیے کچھ نہ کرنے پر تاریخ اور آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی: بنگلادیشی صدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیش کے عبوری صدر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو "براہِ راست نسل کشی” قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ظلم و ستم دن کی روشنی میں، پوری دنیا کی نظروں کے سامنے جاری ہے، مگر انسانیت اس کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔

latest urdu news

صدر محمد یونس نے اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن کی اُس رپورٹ سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا جس میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی چھپی ہوئی کارروائی نہیں، بلکہ عالمی برادری ایک نسل کشی کو براہِ راست اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے، اور پھر بھی خاموش ہے۔

بنگلادیشی صدر نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صورتحال یونہی جاری رہی تو نہ تاریخ ہمیں معاف کرے گی اور نہ ہی آنے والی نسلیں۔ اُن کے بقول: "ہم واقعی ایک نسل کشی کو براہِ راست دیکھ رہے ہیں”، اور عالمی برادری کی بے حسی ایک سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے۔

اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کریں اور اس کا احتساب کریں: آئرش وزیر اعظم

محمد یونس نے زور دیا کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دنیا اب بھی خاموش رہی تو اس کے نتائج نہایت افسوسناک ہوں گے۔

اپنے خطاب کے دوران صدر محمد یونس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں روہنگیا پناہ گزین آج بھی بے یار و مددگار بنگلادیش پہنچ رہے ہیں، جس سے ملک پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

انہوں نے عالمی قوتوں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا بحران کے مستقل حل کے لیے فوری کردار ادا کریں، اور اس انسانی المیے کو مزید طول نہ دیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter