شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کو ایک سال مکمل، بنگلادیش میں عوام کا جشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کی پہلی سالگرہ پر جشن، قائم مقام حکومت کا منصفانہ انتخابات کا وعدہ۔

ڈھاکہ، بنگلادیش میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کو ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

latest urdu news

دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور عوامی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شیخ حسینہ کے اقتدار سے رخصت ہونے پر جشن منایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے پُرامن طریقے سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ عبوری حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور شفاف حکمرانی کے تسلسل پر زور دیا۔

اس موقع پر بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے عوام کے نام پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی کے لیے تمام سیاسی اور سماجی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگلے سال ایک منصفانہ، شفاف اور پُرامن انتخاب کے انعقاد کی مکمل تیاری کر رہی ہے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کو منتخب کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق عبوری حکومت شیخ حسینہ واجد کی بھارت میں موجودگی کے تناظر میں اُن کی حوالگی کے لیے بھی مختلف قانونی اور سفارتی آپشنز پر غور کر رہی ہے، تاکہ سابق وزیرِاعظم کو مالی اور سیاسی بدعنوانیوں کے مقدمات میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت پر کئی سالوں سے انتخابی دھاندلی، اپوزیشن پر کریک ڈاؤن، میڈیا سنسرشپ اور بھارت نواز پالیسیوں جیسے سنگین الزامات لگتے رہے تھے، جن کے باعث ان کی حکومت کو شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ بالآخر ایک سال قبل عوامی احتجاج اور سیاسی محاذ آرائی کے بعد ان کی حکومت کا خاتمہ عمل میں آیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter