بحرین میں حملے سے ایک شخص جاں بحق، ایران پر رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحرین کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے ایک حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

latest urdu news

وزارت داخلہ کے مطابق یہ حملہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا اور اس کے نتیجے میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔

بحرینی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور اس کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’آرڈر آف بحرین‘ کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا

دوسری جانب ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جانب سے کسی بھی ہمسایہ ملک میں رہائشی علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ ایرانی حکام کے مطابق ان کی کارروائیاں صرف امریکی فوجی اڈوں اور ان مقامات تک محدود ہیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں یا جنہیں وہ استعمال کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter