آیت اللّٰہ خامنہ ای کے زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے دفتر کے نیچے موجود مبینہ خفیہ زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

latest urdu news

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں تہران میں موجود اس زیرِ زمین تنصیب کی ساخت اور اندرونی ترتیب کو تھری ڈی اینیمیشن کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہی وہ مقام تھا جہاں اسرائیلی فضائی حملے کے وقت آیت اللّٰہ علی خامنہ ای موجود تھے۔

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ نے بھی اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے اس مقام کو نشانہ بنانے کے لیے تقریباً 50 لڑاکا طیارے استعمال کیے تھے۔

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے: آیت اللّٰہ خامنہ ای کہاں ہیں؟

جاری کردہ اینیمیشن میں زیرِ زمین بنکر کے مختلف حصوں کی وضاحت کی گئی ہے، جس میں کم از کم آٹھ داخلی راستے دکھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو تہران میں مشترکہ فضائی کارروائی کی تھی جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے قریبی ساتھیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter