6
گریز، آسٹریا کے شہر گریز میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے جن میں اساتذہ اور طلبہ شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ دلخراش واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق، حملے میں 9 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اساتذہ اور طلبہ دونوں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم اسکول کا ہی ایک طالب علم سمجھا جا رہا ہے جس نے فائرنگ کے بعد موقع پر ہی خودکشی کر لی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔