امریکا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے
پہلا واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے جنوبی علاقے بلوم فیلڈ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ پر حملہ کردیا۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے گاڑی عبادت گاہ کی دیوار سے ٹکرا کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں مبینہ حملہ آور مارا گیا۔
اسرائیل میں 200 سے زائد افراد زخمی، امریکی فوج کو بھی نقصان
دوسری جانب ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک میں واقع اولڈ ڈومینین یونیورسٹی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف بی آئی کے چیف اسپیشل ایجنٹ ڈومینیک ایونز کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص محمد بیلور جالوہ تھا جو امریکی آرمی نیشنل گارڈ کا سابق رکن رہ چکا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کو 2017 میں امریکا میں دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ چند سال قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
