آسام میں دوسری شادی پر 7 سال قید، متنازع قانون منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست آسام میں حکومت نے ایک سے زائد شادیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متنازع قانون منظور کر لیا ہے۔ اس قانون کے تحت، اگر کوئی شخص پہلی شادی ختم کیے بغیر یا قانونی طور پر طلاق لیے بغیر دوسری شادی کرتا ہے تو اسے سات سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آسام پولیگامی پروہیبیشن بل 2025 کو ریاستی کابینہ نے منظور کر لیا ہے، اور یہ بل 25 نومبر کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نئے قانون میں پولیس کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ بغیر وارنٹ گرفتاریاں کر سکے۔

ریاستی حکومت کے مطابق، قانون خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور سماجی انصاف کے لیے بنایا گیا ہے۔ تاہم، قانون کا اطلاق ریاست کی قبائلی برادریوں اور 6 مخصوص علاقوں پر نہیں ہوگا تاکہ روایتی سماجی رسومات متاثر نہ ہوں۔ علاوہ ازیں، 2025 سے پہلے ہونے والی مسلم شادیاں بھی اس قانون سے مستثنیٰ ہیں۔

وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ یہ قانون خواتین کو استحصال سے بچانے اور انہیں اختیار دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter