ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پہلگام حملہ: بھارتی حکومت پر تنقید کرنے والے آسام اسمبلی کے رکن گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو پہلگام حملے کو "حکومت کی سازش” قرار دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ان کا تعلق آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) سے ہے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے امین الاسلام کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ "پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔”

امین الاسلام نے ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والا حملہ ایک "فالس فلیگ آپریشن” تھا، جو بھارتی حکومت کی دانستہ حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔ ان کے اس بیان نے سیاسی ہلچل مچا دی اور انہیں ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امین الاسلام کی گرفتاری مودی حکومت کی تنقید برداشت نہ کرنے کی پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔ ایک معروف تجزیہ کار نے کہا، "یہ پہلا قدم ہے، مزید آوازیں مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گی۔”

واضح رہے کہ چند روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارت میں ماحول خاصا کشیدہ ہے اور الزامات کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم بعض سیاستدان اور مبصرین اس حملے کو بھارتی حکومت کی داخلی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter