آرمینیا نے بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کی خریداری معطل کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے ’’تیجس‘‘ کے گر کر تباہ ہونے کے بعد آرمینیا نے اس طیارے کی مجوزہ خریداری کا عمل معطل کر دیا ہے۔ آرمینیا اور بھارت کے درمیان تقریباً 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر مذاکرات جاری تھے، اور یہ سودا طے پانے کی صورت میں تیجس کی پہلی بڑی بین الاقوامی برآمد قرار پاتا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا نے حادثے کے بعد طیارے کی تکنیکی ساکھ اور قابلِ اعتماد ہونے پر سوالات اٹھائے، جس کے باعث خریداری کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خریداری معطل ہونے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بڑے مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ تیجس میں نصب کیے گئے ریڈار سمیت متعدد جدید آلات اسرائیل میں تیار کیے گئے ہیں، جن کی مالیت دسیوں ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا ہلکا جنگی طیارہ ’’تیجس‘‘ مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ حادثے نے نہ صرف بھارت کے دفاعی ایوی ایشن پروگرام بلکہ ممکنہ برآمدی سودوں پر بھی اثر ڈالا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter