معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا اور جدید ترین اسمارٹ فون ’آئی فون 17 ایئر‘ باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا ماڈل دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے، جس کی موٹائی صرف 6 ملی میٹر ہے۔ ایپل نے یہ ماڈل اپنے سالانہ ستمبر ایونٹ کے دوران پیش کیا، جہاں کمپنی نے متعدد نئی پروڈکٹس اور ٹیکنالوجیز کا اعلان بھی کیا۔
رپورٹس کے مطابق، آئی فون 17 سیریز میں متعدد ماڈلز شامل کیے گئے ہیں، جن میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔ ان ماڈلز کی اسٹوریج کی گنجائش 256 جی بی سے لے کر 2 ٹیرا بائٹ تک ہو گی، جو صارفین کو بڑی فائلز اور ڈیٹا رکھنے کی مکمل آزادی دے گی۔
ایپل کے مطابق آئی فون 17 کی ابتدائی قیمت 799 امریکی ڈالرز مقرر کی گئی ہے، جبکہ آئی فون 17 ایئر کی قیمت 999 ڈالرز ہوگی۔ اس کے علاوہ، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1,099 ڈالرز اور پرو میکس کی قیمت 1,199 ڈالرز سے شروع ہو گی۔
آئی فون کی نئی ڈیوائس کی لانچ سے متعلق بڑی خبر!
ایپل کے اس نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں بے حد سراہا جا رہا ہے، اور صارفین اس جدید ترین آئی فون کی فروخت کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔