باقی سب کو دو اور مجھے ایک لڈو، ناراض شخص نے وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر شکایت درج کرادی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب ایک شہری نے صرف ایک لڈو ملنے پر وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر باقاعدہ شکایت درج کرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بھنڈ کی گرام پنچایت میں یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ انتظامیہ نے تقریب میں شریک ہر شخص کو دو لڈو دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن کملیش خوشواہا نامی شہری کو صرف ایک لڈو دیا گیا۔

latest urdu news

کملیش نے مزید ایک لڈو کا مطالبہ کیا لیکن عملے کی جانب سے انکار کیے جانے پر وہ ناراض ہوگیا اور فوراً ہی وزیراعلیٰ ہیلپ لائن 181 پر شکایت کر دی۔ اپنی شکایت میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پنچایت نے مٹھائیوں کی تقسیم میں انصاف نہیں کیا اور "یومِ آزادی جیسے اہم موقع پر لوگوں کے ساتھ تفریق کی گئی ہے”۔

پنچایت کے سیکریٹری کے مطابق کملیش تقریب کے مقام سے باہر سڑک پر کھڑا تھا، اسی لیے اسے صرف ایک لڈو دیا گیا۔ تاہم شکایت کے بعد پنچایت نے کملیش کو ایک کلو مٹھائی خرید کر دینے کا فیصلہ کر لیا تاکہ معاملہ مزید نہ بڑھے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے، جہاں کچھ لوگ اسے مزاحیہ انداز میں لے رہے ہیں، تو کچھ صارفین اسے نظام کی شفافیت کے لیے ایک علامتی قدم بھی قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter