مایونیز نہ ملنے پر مشتعل گاہک نے کیفے کو آگ لگا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپین میں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو آگ لگا دی، واقعے میں کیفے کو 7000 یورو کا نقصان جبکہ ملزم زخمی ہوا۔ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈرڈ، اسپین کے صوبے سیویل کے شہر لاس پیلاشیوس میں مایونیز نہ ملنے پر ایک گاہک نے کیفے کو آگ لگا دی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ شخص نے دو مرتبہ عملے سے مایونیز مانگا لیکن انہیں بتایا گیا کہ کچن نہ ہونے کی وجہ سے بار میں یہ دستیاب نہیں، کیونکہ سینڈوچ پہلے سے تیار شدہ تھے۔ اس پر مشتعل ہو کر گاہک قریبی پیٹرول اسٹیشن سے تیل لے آیا اور کیفے پر چھڑک کر آگ لگا دی۔

اچانک آگ بھڑکنے سے کیفے میں موجود گاہک خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے جبکہ عملے نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگشر کے ذریعے آگ پر قابو پایا، واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کیفے کو تقریباً 7000 یورو کا مالی نقصان پہنچا، جبکہ ملزم خود آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوگیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر کے طبی امداد کے بعد عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیفے کے مالک جوز اینٹونیو نے اس واقعے کو مضحکہ خیز اور ناقابلِ فہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ "اس حرکت کی کوئی معقول وضاحت نہیں دی جا سکتی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter