امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن اسکینڈل کے بعد مستعفی ہوگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنسرٹ میں ایچ آر ہیڈ کے ساتھ بغلگیر ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اینڈی بائرن نے استعفیٰ دے دیا، بورڈ نے منظوری دے دی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرونومر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی بائرن کو ایک میوزک کنسرٹ کے دوران کمپنی کی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز، کرسٹین کیبوٹ کے ساتھ غیر رسمی اور مشتبہ انداز میں بغلگیر ہوتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔

latest urdu news

ایسٹرونومر کے بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے، جسے بورڈ نے قبول کر لیا۔

یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب کنسرٹ کے دوران ایک کیمرہ سامعین پر گھوما تو اینڈی بائرن اور کرسٹین کیبوٹ کو بغلگیر دکھایا گیا۔ دونوں کیمرہ دیکھتے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔ اینڈی بائرن نیچے جھک گئے جبکہ کرسٹین نے کیمرے سے نظریں چراتے ہوئے منہ دوسری جانب موڑ لیا، لیکن اس کوشش کے باوجود ویڈیو کلپس وائرل ہو گئیں۔ واقعے کے بعد کمپنی نے اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا اور اندرونی تحقیقات شروع کیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کمپنی کی اخلاقی پالیسیوں کی ممکنہ خلاف ورزی کے دائرے میں آتا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے استعفیٰ طلب کیا۔

یاد رہے کہ امریکی کارپوریٹ اداروں میں دفتر کے اندر غیر پیشہ ورانہ تعلقات کو سختی سے دیکھا جاتا ہے، اور متعدد اعلیٰ عہدیداران کو ایسے الزامات کے بعد اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter