تہران: ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی قوم کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والوں کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور ایسے عزائم رکھنے والوں کے خواب قبروں میں دفن ہو جائیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے سپوت وطن کے دفاع سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی آئندہ ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔
جنرل حاتمی نے مزید کہا کہ ایران پہلے سے تیار اور مشق شدہ منصوبہ بندی کے تحت حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرون یونٹس، فضائی دفاعی نظام اور بحریہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایرانی فوج کا اعلان: آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں کو سزا دی جائے گی
ایرانی آرمی چیف کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
