امریکا سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے:علی لاریجانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطوں کی کوشش کر رہے ہیں۔

latest urdu news

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لاریجانی نے واضح اور دوٹوک بیان میں کہا، “ہم امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔”

ایران پر حملہ، روس نے امریکا و اسرائیل کی جارحیت قرار دیدی

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی پالیسی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ پر مبنی ہے اور اس حوالے سے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔ لاریجانی کے اس بیان کو خطے کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں تہران اور واشنگٹن کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter