علی لاریجانی زندہ؟ ہاتھ سے لکھا بیان منظرِ عام پر آ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی لاریجانی سے متعلق متضاد خبروں کے درمیان ایرانی میڈیا پر ان کا مبینہ ہاتھ سے لکھا ہوا بیان سامنے آ گیا ہے، جس نے ان کی ہلاکت سے متعلق دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

latest urdu news

سرائیل سے قبل اسراl کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ علی لاریجانی ایک فضائی حملے میں مارے جا چکے ہیں، تاہم ایران کی جانب سے ابتدائی طور پر اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

اب ایرانی سرکاری میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ہاتھ سے لکھا پیغام سامنے آیا ہے، جو علی لاریجانی کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ یہ پیغام ان کے ٹیلیگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا، تاہم اس پر وقت اور تاریخ درج نہیں۔

پیغام میں Iran کی بحریہ کے اُن 84 اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جو حالیہ امریکی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ یہ واقعہ بحرِ ہند میں ایرانی جنگی جہاز آئرس ڈینا پر مبینہ ٹارپیڈو حملے کے دوران پیش آیا تھا۔

علی لاریجانی کا دعویٰ: چند امریکی فوجیوں کو قیدی بنانے کی اطلاعات موصول ہوئیں

رپورٹس کے مطابق یہ جہاز بھارت کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد واپس ایران جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں مجموعی طور پر تقریباً 130 افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات تھیں۔

علی لاریجانی کا یہ مبینہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان کی ہلاکت سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں، جس سے صورتحال مزید مبہم ہو گئی ہے اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter