احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ تباہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دل دہلا دینے والا فضائی حادثہ پیش آیا جہاں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں 100 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز AI-171، جو گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں 254 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹس، عملے کے 10 ارکان اور متعدد مسافر شامل تھے۔ افسوسناک طور پر طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ایئرپورٹ کے قریب گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

حادثے کا منظر انتہائی دلخراش تھا۔ جائے وقوعہ سے آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کے ملبے سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا تھا، جبکہ اطراف میں خوف و ہراس کی فضا قائم تھی۔ امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی سمیت کئی اہم شخصیات اور برطانیہ کے شہری بھی سوار تھے۔ اب تک انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی مکمل فہرست جاری نہیں کی گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

حادثے کے بعد انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے گرد تمام راستوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے، جبکہ فضائی سفر پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایئر انڈیا کا شمار بھارت کی سرکاری ایئر لائنز میں ہوتا ہے اور اس سے قبل بھی متعدد بار اس کے جہاز فنی خرابی یا حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر بھارتی ہوابازی کے نظام پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter