افغان وزیر دفاع نے پاک افغان کشیدگی میں بھارتی کردار کی باتیں مسترد کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل: افغان وزیر دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کردار سے متعلق مباحث کو مسترد کر دیا۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ملا یعقوب نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں اور دونوں کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے طور پر ہونے چاہئیں، کیونکہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو معاہدے کی ہر شق پر عمل کرنا چاہیے اور افغانستان اس حوالے سے پوری طرح پابند ہے، تاہم اگر پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

افغان وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کبھی بھی اپنی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں کرے گا اور بھارت کے ساتھ تعلقات اپنے قومی مفاد کے تحت برقرار رکھے گا۔

ملا یعقوب نے ثالثی کرانے والے ممالک ترکی اور قطر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد میں مدد فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مقصد پاک افغان تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنا نہیں بلکہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter