8
انڈونیشیا کے ساحلی جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کسی سونامی وارننگ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 105 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حفاظتی اداروں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہیں۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی سولاویسی کے قریب 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے مقامی لوگوں میں تشویش پیدا کی تھی۔
