بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش، اس کے طلبہ ونگ اور تمام متعلقہ تنظیموں پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
یہ اعلان بنگلہ دیشی حکومت کی وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن میں سامنے آیا ہے، پابندی کے خاتمے نے بنگلہ دیش کی سیاست میں انٹری کے دروازے کو مکمل طور پر کھول دیا ہے۔
پابندی کے خاتمے سے تنظیم بنگلہ دیش کے سیاسی عمل میں حصہ لے سکے گی اور بنگلہ دیش میں ہونیوالے انتخابات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکے گی۔
جماعت اسلامی پر پابندی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور میں لگائی گئی تھی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی اور رہنما پیپلزپارٹی ناصر شاہ نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے یہ کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 ہزار نوجوانوں کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا دورہ کیا۔
اس موقع پررہنما پیپلزپارٹی ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 10 ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے، پروگرام میں حصہ لینے والوں کی تعداد 1 لاکھ تک بڑھائی جائےگی۔