کشتی الٹنے سے 34 سیاح جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہا لانگ بے میں طوفانی موسم کے دوران کشتی حادثہ، 34 افراد ہلاک، بچے سمیت کئی سیاح لاپتا، تحقیقات کا حکم

ہوچی منہ، ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہا لانگ بے میں طوفانی موسم کے دوران ایک کشتی کے الٹنے سے کم از کم چونتیس (34) سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

کشتی ’ونڈر سیز‘ پر حادثے کے وقت 53 افراد سوار تھے، جن میں بیشتر کا تعلق دارالحکومت ہنوئی سے تھا اور وہ تفریح کی غرض سے اس علاقے میں آئے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق، یہ حادثہ شدید بارشوں اور سمندری طوفان کے باعث پیش آیا۔ کشتی جیسے ہی غیر متوازن ہوئی، درجنوں افراد پانی میں جا گرے۔ امدادی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اب تک گیارہ (11) افراد کو زندہ بچا لیا ہے، جن میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے جو کشتی کے نیچے بننے والے ہوا کے بلبلے میں پھنسا رہا اور معجزانہ طور پر بچ نکلا۔

بدقسمتی سے لاپتا افراد میں سے بیشتر بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کم از کم آٹھ (8) بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں ویتنامی بحریہ، بارڈر گارڈز اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں، تاہم مسلسل بارش اور خراب موسم امدادی کارروائیوں میں شدید رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔

ویتنامی حکومت نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا حفاظتی اقدامات میں کوئی غفلت برتی گئی تھی یا کشتی میں تکنیکی خرابی موجود تھی۔

یاد رہے کہ ہا لانگ بے، ویتنام کے شمالی ساحل پر واقع ایک عالمی ورثہ مقام ہے جو ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی وہاں خراب موسم میں سیاحتی سرگرمیوں کے دوران حادثات پیش آ چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter