مغربی بنگال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں متنازع وقف ترمیمی بل کے خلاف عوامی احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مرشد آباد میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 15 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، جلاؤ گھیراؤ کیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور یقین دہانی کروائی کہ یہ ترمیمی بل ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روزپہلے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وقف املاک سے متعلق متنازع ترمیمی بل کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں سے منظور کروا لیا تھا، جس پر مسلمانوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس متنازع بل پر نہ صرف اپوزیشن جماعت کانگریس بلکہ انتہا پسند ہندو جماعت شیو سینا کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی ہے۔

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter