14
واشنگٹن، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانک مصنوعات کی درآمدات پر عائد جوابی محصولات میں نرمی کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس فیصلے سے امریکی مارکیٹ میں الیکٹرانک اشیاء درآمد کرنے والی کمپنیوں کو خاصی سہولت ملے گی۔
وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق، صدر ٹرمپ کئی بار اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ اہم ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے چین پر انحصار مناسب نہیں، اور امریکا کو چینی مصنوعات، خاص طور پر سیمی کنڈکٹرز، چپس، موبائل فونز اور لیپ ٹاپس سے آزادی حاصل کرنی چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ توقع ہے کہ امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے ایپل اور ڈیل اپنی سرمایہ کاری امریکا منتقل کرنے کے عمل کو تیز کریں گی۔
یاد رہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں کئی اہم پرزے اور الیکٹرانک اشیاء چین سے درآمد کرتی ہیں اور اس اقدام سے انہیں معاشی طور پر فائدہ ہوگا۔