ایران سے مزید 14 پاکستانی شہری آذربائیجان منتقل، 12 کو وطن واپسی میں مدد فراہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں پھنسے ہوئے مزید 14 پاکستانی شہری بحفاظت آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔ آذربائیجان میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ان افراد کو سرحدی مقام آستارا کے راستے ایران سے نکال کر آذربائیجان منتقل کیا گیا۔

latest urdu news

سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ منگل کے روز ان پاکستانی شہریوں کو ایران سے آستارا بارڈر کے ذریعے آذربائیجان پہنچایا گیا۔ حکام کے مطابق ان میں سے 12 افراد کو پاکستان واپس بھیجنے کے انتظامات میں بھی سفارت خانے نے معاونت فراہم کی۔

بیان میں آذربائیجان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کے عمل میں مسلسل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

ایران جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہا تھا: ٹرمپ کا الزام

آستارا ایران کے صوبہ گیلان میں واقع ایک اہم سرحدی شہر ہے جو بحیرۂ کیسپین کے ساحل کے قریب آذربائیجان کی سرحد سے ملتا ہے۔ یہ مقام ایران اور قفقاز کے درمیان تجارت اور آمدورفت کے لیے ایک اہم گزرگاہ سمجھا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter