کینیڈا ، فیسٹیول کے دوران گاڑی شہریوں پر چڑھ گئی ، متعدد افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کینیڈا، وینکوور میں فیسٹیول کے دوران گاڑی کی ٹکر سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں منعقدہ لاپو لاپو فیسٹیول کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی شرکا پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، گاڑی کی ٹکر کے باعث فیسٹیول کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے نے واقعے پر گہرے افسوس اور جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے ۔
"ہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے،سکھ تنظیم نے اہم اعلان کر دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter