جمعہ, 25 اپریل , 2025

کشتی حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 50 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانگو، کشتی حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کانگو کے شمال مغربی علاقے میں افسوسناک کشتی حادثے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 200 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

latest urdu news

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی میں موجود ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی، اسی دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے کشتی میں افراتفری پھیل گئی اور کشتی پانی میں الٹ گئی۔

واقعے کے بعد 100 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی کو منسوخ کر دیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کی راہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter