جمعہ, 25 اپریل , 2025

کرائم پیٹرول سے متاثر ہو کر 3 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ریاست بہار کے علاقے مظفرپور میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا، اس سفاکانہ عمل کی وجہ اس کا غیر ازدواجی تعلق تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، کاجل نامی خاتون، جس کی شادی منوج سے ہوئی تھی، نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ جانے کے لیے اپنی بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق، کاجل کا بوائے فرینڈ اس شرط پر تعلقات برقرار رکھنا چاہتا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو ساتھ نہ لے کر آئے۔ اسی وجہ سے کاجل نے اپنی معصوم بیٹی کا گلا کاٹ کر اسے ایک سوٹ کیس میں بند کیا اور جھاڑیوں میں پھینک دیا، جس کے بعد وہ گھر سے فرار ہو گئی۔

منوج، جو کاجل کا شوہر ہے، نے بیوی کی گمشدگی اور بیٹی کی عدم موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فارنزک ٹیم کی مدد سے گھر کی تلاشی لی، جہاں فرش، چھت، اور بیسن پر خون کے نشانات ملے۔

کاجل نے فون پر بتایا کہ وہ اپنی خالہ کے گھر جا رہی ہے، تاہم پولیس نے اس کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے بوائے فرینڈ کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

تحقیقات کے دوران کاجل نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ گزشتہ 2 سالوں سے غیر ازدواجی تعلقات میں تھی اور اپنی بیٹی کو بھی ساتھ لے جانا چاہتی تھی۔ جب بوائے فرینڈ نے بیٹی کو ساتھ رکھنے سے انکار کیا، تو کاجل نے بھارتی مشہور ٹی وی پروگرام "کرائم پیٹرول” سے متاثر ہو کر بیٹی کا قتل کر دیا۔

یہ واقعہ بھارتی معاشرے میں گھریلو مسائل اور میڈیا کے اثرات پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے، جہاں ایک ماں نے اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے اپنی ہی بیٹی کی جان لے لی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter