166
برلن، جرمنی کے شہر زولنگن میں میلے کے دوران 1 شخص نے چاقو کے وار سے 3 افراد کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے مغربی شہر میں رات کو تقریباً پونے 10 بجے پیش آیا۔
چاقو سے حملہ کرنے والے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
ملزم کی جانب سے چاقو سے حملہ ایک مارکیٹ میں کیا گیا جہاں پر موسیقی کا پروگرام جاری تھا، حملے کی اطلاع پر پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
1.5 لاکھ کی آبادی پر مشتمل یہ چھوٹا شہر زولنگن کولون اور ڈوزلڈورف کے قریب واقع ہے، شہر کی 650 ویں سالگرہ کے سلسلے میں یہ میلہ اتوار تک جاری رہنا تھا تاہم حملے کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔