مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی پردہ پوشی کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریجیجو نے پہلگام سانحے میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو نے واقعے کی تفصیلات اور اپنی کوتاہیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
تاہم بعد ازاں کرن ریجیجو نے اپنے ویڈیو بیان کو ایڈٹ کر کے جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی غلطی کے اعتراف والے حصے کو حذف کر دیا، بھارتی صحافی رویش کمار نے اس چالاکی کی نشاندہی کی۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان نے اس المناک سانحے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، تاہم بھارت نے حسبِ روایت بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا۔