وزیر اعلیٰ دہلی ارویند کیجریوال کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ارویند کیجریوال کی جانب سے میری سیاسی قسمت ووٹرز کے ہاتھ میں ہے، ارویند کیجریوال نے دہلی میں نومبر میں انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دہلی ریاست کے الیکشنز فروری 2025 میں شیڈولڈ ہیں، آئندہ 2 روز میں عام آدمی پارٹی نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ دہلی رواں سال مارچ میں شراب پالیسی کیس میں گرفتار ہوئے تھے۔
دوسری جانب ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور قاتلانہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر گالف کھیلنے کے دوران ایک مسلح شخص کی جانب سے نشانہ باندھنے کو ایف بی آئی کے حکام نے قاتلانہ حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص رائفل چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، جسے مارٹن کاؤنٹی سےحراست میں لیا گیا ہے، دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔