جمعہ, 25 اپریل , 2025

نیا موبائل خریدنے کی ٹریٹ نہ دینے پر دوستوں کے ہاتھوں نوجوان قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکوں نے اپنے دوست کو نیا موبائل فون خریدنے کی ٹریٹ نہ دینے پر قتل کردیا۔

بھارت، دارالحکومت نئی دہلی میں 3  لڑکوں نے اپنے دوست کو نیا موبائل فون خریدنے کے بعد ٹریٹ نہ دینے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک قتل کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے شکرپور میں پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکے سچن کو اس کے 3 دوستوں نے مبینہ طور پر نیا موبائل خریدنے کی خوشی میں ٹریٹ نہ دینے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ کل شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جہاں گشت پر موجود پولیس کو شکرپور کے علاقے میں ایک جگہ خون کے دھبے ملے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے تحقیقات کیں تو یہ پتا چلا کہ ایک نوجوان کو اس کے 3 دوستوں نے ٹریٹ نہ دینے پر چاقو کے وار کرکے زخمی کیا، زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تحرک جاری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter