155
مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ایک اور اقدام منظر عام پر آگیا۔
مودی سرکار کی جانب سے وقف ایکٹ میں چالیس ترامیم کی منظوری کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وقف ایکٹ کے تحت صاحب استطاعت مسلمان اپنی جائیدادیں خیرات کے طور پر وقف کرتے ہیں، حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے وقف ترمیمی بل 2024 کو جلد منظور کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بل کی مخالفت میں اپوزیشن، انسانی حقوق تنظیموں اور مسلم رہنماؤں نے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قاسم رسول کی جانب سے بل کو مسلمانوں کی جائیدادیں ہڑپنے کی سازش قرار دیاگیا، امیر جماعت اسلامی ہند کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم مسلمانوں کی وقف املاک کو حکومت کے کنٹرول میں لانے کی کوشش ہے۔