139
لاپتہ ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا، ملبے سے 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو روس کا 1 ہیلی کاپٹر ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا، ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے 3 افراد سوار تھے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے اور اطراف سے 17 لاشیں ملی ہیں جبکہ باقی 5 کی تلاش تاحال جارہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا نظر آیا جس کے بعد وہاں ریسکیو ٹیموں نے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لیں، یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقی 5 بندوں کے زندہ ہونے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔
دوسری جانب رفح شہر سے 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں ، جس پر حماس نے کہا کہ یرغمالی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے۔