جمعہ, 25 اپریل , 2025

طالبات کیساتھ بدسلوکی پر والدین نے ٹیچر کو برہنہ کرکے پریڈ کروا ڈالی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، طالبات کیساتھ بدسلوکی کی بنا پر والدین نے ٹیچر کو برہنہ کرکے پریڈ کروائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں ایک ٹیوشن ٹیچر نے طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کی جس کی شکایت طالبہ نے والدین سے کی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ٹیوشن ٹیچر نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی، جسکے بعد لڑکی نے والدین کو ٹیوشن کلاسز لینے سے انکار کیا اور وجہ معلوم کرنے کے بعد والدین دیگر افراد کیساتھ مل کر ٹیوشن سینٹر پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے پہلے تو استاد کو کلاس روم میں مارا اور پھر ننگا کرکے کلاس روم کے باہر پریڈ کروائی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق والدین نے ٹیچر پر دیگر طالبات کے ساتھ بدسلوکی کا بھی الزام لگایا، جس پر پولیس نے بیانات ریکارڈ کر کے ٹیوشن ٹیچر کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter