جمعہ, 25 اپریل , 2025

صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری، 58 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صیہونی فورسز کے غزہ میں وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی جام شھادت نوش کرچکے ہیں جبکہ 131 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد اب 40 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

latest urdu news

غزہ میں ہونے والے اسرئیلی حملوں میں مزید 1 فلسطینی صحافی کو نشانہ بنایا گیا جس میں فوٹو جرنلسٹ محمد ابدربو اسرائیلی حملے میں جان کی بازی ہار گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، اسرائیلی فوج نے متعدد کو حراست میں بھی لے لیا ہے، اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقوں جنین کیمپ، طولکرم اور طوباس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش، اس کے طلبہ ونگ اور تمام متعلقہ تنظیموں پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

یہ اعلان بنگلہ دیشی حکومت کی وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن میں سامنے آیا ہے، پابندی کے خاتمے نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی سیاست میں انٹری کے دروازے کو مکمل طور پرکھول دیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter