جمعہ, 25 اپریل , 2025

صدارتی الیکشن میں شکست کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نومبر میں صدارتی الیکشن میں شکست کی صورت میں وہ دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس سے ہار گئے تو یہ ان کے آخری الیکشنز ہوں گے تاہم امید ہے کہ میں ڈیموکریٹ امیدوار کے مقابلے میں کامیاب ہو جائوں گا۔

latest urdu news

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پارٹی کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ ان کے آخری الیکشنز ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی جانب سے ریاست مخالف جرائم کے مرتکب افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی تجویز کے بعد علی خامنہ ای کی جانب سے 2,887 قیدیوں کی سزائیں معاف اور کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 قیدیوں کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اینٹی اسٹیٹ جرائم کے مرتکب 39 اور 40 غیر ملکی بھی معافی پانے والوں میں شامل ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter