ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شہزادی شیخہ مہرہ نے”طلاق“ پرفیوم متعارف کروا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نائب صدر متحدہ عرب امارات اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم کی جانب سے شوہر سے طلاق کے چند ہفتوں بعد طلاق کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا گیا ہے۔

latest urdu news

شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے برانڈ مہرہ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے۔

شہزادی کی جانب سے پرفیوم کی لانچنگ سے پہلے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں اور بلیک پینتھر کا ایک مونٹیج دکھایا گیا تھا، شہزادی نے اپنے پرفیوم کی بوتل کی رونمائی بھی کر دی، جس کا رنگ سیاہ اور اس پر ’ڈائیوورس‘ کندہ ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کی جانب سے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter