جمعہ, 25 اپریل , 2025

شوہر نے بیوی کے زخمی ہونے پر اپنے ہی خلاف شکایت درج کروا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، شوہر نے بیوی کے روڈ حادثے میں زخمی ہونے پر اپنے خلاف شکایت درج کروا دی۔

بھارتی شہر اندور سے تعلق رکھنے والے شخص نے بیوی کے روڈ حادثے میں زخمی ہونے پر اپنے خلاف شکایت درج کروا دی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے تفصیلات بتائی ہیں کہ روی گوڑ اپنی اہلیہ اور 2 برس کے بچے کیساتھ اسکوٹر پر جا رہا تھا کہ سڑک پر موجود گڑھے کی وجہ سے اسکوٹر کو حادثہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسکوٹر گرنے سے روی کی بیوی گری اور اسے سر اور ٹانگوں پر زخم آئے جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر ہی پہنچ گئی۔

پولیس کا یہ کہنا تھا کہ زخمی خاتون کسی بھی قسم کا بیان دینے کی حالت میں نہیں تھی تاہم شوہر روی نے تمام تر الزامات کو اپنے سر لیتے ہوئے خود کو بیوی کے زخمی ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اپنے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter