جمعہ, 25 اپریل , 2025

سمندری طوفان یاگی نے تباہی مچادی، 65 افراد جان کی بازی ہار گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویتنام، ایشیاء میں رواں سال کے سب سے طاقت ور سمندری طوفان یاگی کی شمالی ویتنام میں تباہ کاریاں جاری ہیں، درجنوں افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد زخمی اور لاپتہ ہوگئے جبکہ انفرا اسٹکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ویتنام میں طوفان کے سبب مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی، جبکہ 750 سے زائد افراد زخمی اور 39 لاپتہ ہیں۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان یاگی سے ویتنام میں زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے ہوئیں، شمالی ویتنام میں ایک پل گِر گیا جبکہ متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام میں طوفان کے بعد تقریباً 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے، اگرچہ اب طوفان کمزور ہوگیا ہے لیکن یہ طوفان مغرب کی طرف بڑھتے ہی مزید تباہی مچائے گا، اس سلسلے میں ساحلی علاقوں سے تقریباً 50 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویتنام کے شمالی صوبوں میں اسکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ 30 سال میں آنے والا سب سے طاقت ور طوفان ہے، جو فلپائن اور چین میں تباہی مچانے کے بعد ہفتے کے دن ویتنام سے ٹکرایا تھا، طوفان یاگی سے چین اور فلپائن میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter